ڈائریکٹرجنرل بہبود آباد ی کی زیر نگرانی خاندانی منصوبہ بندی کیمپ کا آغاز

بدھ 16 جولائی 2025 19:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ضلع نیلم میں ڈائریکٹرجنرل بہبود آباد ی ڈاکٹر سردار آفتاب کی نگرانی میں خاندانی منصوبہ بندی کیمپ کا آغاز کردیاگیاہے۔ ماہر لیڈی ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل بہبود آباد ی ڈاکٹر سردار آفتاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر عارف خان کے ہمراہ کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، خاندانی منصوبہ بندی کےذریعے اپنی اولاد کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے ضلعی دفتر اٹھ مقام کا دورہ بھی کیا اور ملازمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام 17 جولائی کو دودھنیال بی ایچ یو میں بھی فالواپ کیمپ لگائیں گے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے ایم ایس ڈاکٹر سردار سجاد حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلنددرجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :