خاران ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کااعلامیہ

بدھ 16 جولائی 2025 19:40

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قلات ریجن کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر حمل بلوچ نے داخلہ مہم 2025 خزاں کے سلسلے میں خاران کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کوآرڈینیٹر حاجی محمد جان بلوچ بھی موجود تھے۔داخلہ مہم کے سلسلے میں حمل بلوچ حاجی محمد جان بلوچ نے طلباء وطالبات کو AiOU کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی اور داخلہ مہم کے اشتہارات تقسیم کیےاور طلباء کو فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہی دی۔\378

متعلقہ عنوان :