وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت

بدھ 16 جولائی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازنے فائرنگ سے تین مسافروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔