خانیوال ،تھانہ تلمبہ کی حدود میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 16 جولائی 2025 22:00

خانیوال 16 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) خانیوال میں تھانہ تلمبہ کی حدود میں واقع نواحی گائوں سیون ای آر میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تلمبہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 123 سیون ای آر میں ایک گھر سے 50 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کی شناخت فیض کے نام سے ہوئی ہے، جو گھر میں اکیلا رہتا تھا-اہلِ علاقہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ تلمبہ موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے آثار واضح ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا،واقعہ کی نوعیت کے پیش نظر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مکمل تہہ تک پہنچنے کے لئے کارروائی جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :