صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بدھ 16 جولائی 2025 23:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورصوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد دمڑ نے قلات میں مسافربس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں تاہم حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار کسی بھی صورت بچ نہیں پائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور پوری قوم مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔