سعودی وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،شام پر اسرائیل حملے سے پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 17 جولائی 2025 10:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شامی سرزمین پر اسرائیل کے حملے سمیت خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوزکے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شامی دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے قریب وزارت دفاع اور شامی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :