سیشن کورٹ نے منشیات کیس کے مجرم کو 40 سال قید کی سزا سنا دی

جمعرات 17 جولائی 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات برآمدگی کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ساجد علی کو 40 سال قید اور 16 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ندیم انور چوہدری نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 19 کلو چرس اور 6 کلو افیون برآمدگی کیس میں ملوث مجرم ساجد علی کو 40 سال قید اور 16 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا ۔

ملزم کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل حافظ طارق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ساجد ایک پیشہ ور منشیات فروش ہے جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ دوران سماعت عدالت میں ملزم کے خلاف 11 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنادی ۔