روس نے مشرقی یوکرین میں 500 کلوگرام وزنی بم گرا دیا ، ایک شخص ہلاک، 20 سے زائد زخمی

جمعرات 17 جولائی 2025 14:10

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) مشرقی یوکرین میں فرنٹ لائن کے قریب روس کے ایک تازہ حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ روس نے ملک کے مشرقی حصے میں فرنٹ لائن سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے ڈوبروپیلیا پر 500 کلوگرام وزنی بم گرایا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین تقریباً روزانہ ایک دوسرے کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کی اطلاعات جاری کرتے ہیں تاہم جنگی حالات اور 24 فروری 2022 سے جاری لڑائی کے باعث ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :