صدر و سینئر نائب صدروومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی تقریب میں شرکت

جمعرات 17 جولائی 2025 14:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس) ڈاکٹر مریم صدیقہ اور سینئر نائب صدر (ایس وی پی ) ڈبلیو سی سی آئی ایس مس گل زیب وقاص اعوان نے "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن 2030 خواتین سب سے پہلے!" کے باضابطہ روڈ میپ کے افتتاح میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے منظر عام پر آنے والے اس سٹریٹجک روڈ میپ نے صوبے بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کلیدی اقدامات متعارف کرائے جس میں یوتھ انکیوبیشن سینٹرز اور خواتین کاروباریوں کے لیے باہمی ترقی کے مواقع پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈبلیو سی سی آئی ایس سیالکوٹ کو پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سلمیٰ سعدیہ تیمور، نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قرۃ العین، بانی صدر، فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف ڈبلیو سی سی آئی ایس)کی صدر شاہدہ آفتاب کے ساتھ شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔