قصور ،ضلع بھر میں غیرقانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ اتھارٹی کا کریک ڈاون

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیرقانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ اتھارٹی کا ڈپٹی کمشنر عمران علی کی سربراہی میں کریک ڈائون جاری ہے، چوک بابا کمال چشتی اور نورمحل چوک میں واقع غیرقانونی میڈیکل سٹورز سیل کر دیئے، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی سربراہی میں ہیلتھ اتھارٹی قصور نے غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے چوک بابا کمال چشتی اور نور محل چوک میں غیر قانونی طور پر چلنے والے 3میڈیکل سٹورز کے خلاف کو دورانِ چیکنگ بغیر لائسنس، فارماسسٹ کی عدم موجودگی اور غیر معیاری و ممنوعہ ادویات کی فروخت جیسے سنگین الزامات پر سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ سعد بن شبیر، سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ کنٹرولر کی ٹیم بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی عمران علی نے کہاکہ کارروائی کا مقصد عوام کو جعلی اور غیر معیاری ادویات سے بچانا اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری میڈیکل قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ مستقبل میں بھی ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378