Live Updates

راولپنڈی میں ہنگامی صورتحال،تمام محکمے الرٹ، مکینوں کا انخلاء ،سینکڑوں گھر زیر آب

جمعرات 17 جولائی 2025 15:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی دو روز سے مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی اور برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد دیہی و شہری علاقے زیر آب آگئے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ ،محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کر رکھے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں دو روز کے دوران 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس وجہ سے گوالمنڈی اور کٹاریاں کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سائرن بجائے گئے اور گرونواح میں بسنے والے مکینوں کی امدادی کاروائیوں کے ساتھ فوری انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ اور فیلڈ میں نظر آئے اور امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلع راولپنڈی میں مسلسل 15 گھنٹے سے جاری بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے گردونواح علاقوں کے علاوہ دریائے سواں کے قریب چونترہ ،لادیاں ،اڈیالہ ،لالہ زار ،سہام ،ٹینچ بھاٹہ ،رینج روڈ سمیت متعدد علاقوں میں واقع برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث سینکڑوں گھر زیر آب آگئے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ راولپنڈی میں مزید بارش کا امکان ہے تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :