سعودی وزیر خارجہ اور سربراہ ایٹمی ایجنسی کی ملاقات

علاقائی و عالمی حالات میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

جمعرات 17 جولائی 2025 16:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی سطح پر کثیر فریقی تعاون کے فروغ کے امکانات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی حالات میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں عالمی سلامتی، توانائی کے پرامن استعمال اور موجودہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔