بین الاقوامی فلسطین کانفرنس جنرل اسمبلی کے سیشن میں رہنماں کو اہم موضوع بحث فراہم کرے گی

جمعرات 17 جولائی 2025 16:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)اقوام متحدہ کی میزبانی میں فرانس اور سعودی عرب کی فلسطینی کانفرنس کا اس ماہ کے دوران انعقاد اقوام متحدہ کے ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں ایک اہم موضوع کی تیاری کے طور پر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ فلسطینی ریاست کا مستقبل عالمی رہنماں کی توجہ اور ڈسکشنز کا موضوع رہے۔ یہ بات فرانس کے سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔فرانس اور سعودی عرب کی کوششوں سے یہ کانفرنس پہلے ماہ جون میں منعقد کی جارہی تھی ۔ مگر اسرائیل اور ایران کی جنگ چھڑ جانے کے سبب یہ کانفرنس رواں ماہ کے اواخر یعنی 28 اور 29 جولائی کے لیے 'ری شیڈول ' کی گئی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے سفارت کار اظہار خیال کر سکیں گے۔