حجرہ شاہ مقیم، ٹرین سے گر کر شہری جاں بحق ہو گیا

علی شہباز شیخوپور کا رہائشی تھا، لاش اسپتال منتقل

جمعرات 17 جولائی 2025 16:14

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں ٹرین سے گر کر ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت علی شہباز ولد ریاض احمد سکنہ شیخوپور کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق علی شہباز ٹرین کے دروازے میں کھڑا تھا جو توازن بگڑنے سے گرااور دم توڑ گیا۔ واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے جو اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتفاقیہ معلوم ہوتا ہے تاہم ہر پہلو سے جانچ جاری ہے۔