پاک فوج کی جانب سے وادی نیلم کے دور افتادہ علاقے’’جمبر‘‘ میں فری سرجیکل آئی کیمپ کاانعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پاک فوج نے وادی نیلم کے پسماندہ علاقے جمبر میں الشفاء ٹرسٹ کے تعاون سے فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا، کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، آپریشنز کیے گئے ،انہیں مفت ادویات اور مفت عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فری سرجیکل آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج نہ صرف ملک کے دفاع میں پیش پیش ہے بلکہ عوامی خدمت کے میدان میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔فری میڈیکل کیمپ جیسی کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاک فوج قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :