گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے،خادم حسین

جمعرات 17 جولائی 2025 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے غیر معمولی اہم فیصلے کرنا ہوں گے ،تقسیم کار نظام کی خامیوں کو درست کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا پائیدار حل نکالنا ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توانائی کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے ایک ایسی مضبوط اور باصلاحیت ٹیم کی ضرورت ہے جو قلیل مدتی پالیسی کے تحت کام کرے اور بجلی، گیس و پٹرولیم کے تقاضوں کو متوازن کرتے ہوئے ایک جامع توانائی حکمت عملی مرتب کرے کیونکہ اس کے بغیر گردشی قرضوں سے نجات حاصل نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف بڑھنے سے عام صارفین پر بھی بوجھ پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت اور ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔