فیصل آباد پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 16:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)فیصل آباد پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وویمن پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان محمد افضال اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وویمن انسپکٹر مدیحہ ارشاد نیاپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد افضال اور محمد طارق کو گرفتار کیاملزمان نے مرکزی ملزم عثمان اور گھر والوں سے مل کر گھریلو رنجش پرعورت کاشفہ شناور کو تشددکرکیزخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

وجہ عناد ملزمان نے سائلہ کے بھائیوں سے رقم ادھار لی تھی واپسی کا تقاضا کرنے پر وقوعہ سر زد کیا گیا۔تھانہ وویمن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :