پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 17 جولائی 2025 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے سید شمشیر عباس علی شاہ ولد سید طالب حسین شاہ کو زوالوجی ،سن بوون ولد سن زیلین کوتاریخ ،سعدیہ منظوردخترمنظور احمدکو مالیکیولر بیالوجی ،عثمان جاوید اقبال ولد جاوید اقبال کوپبلک ہیلتھ،تبسم رزاق ولد عبدالرزاق کو مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس،فریحہ شاہددختراحمد علی شاہد کو ایجوکیشن ،محمد زوہیب رافع ولد محمد اشرف جاوید کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،عدنان احمد سرور ولد غلام سرورکو سوشیالوجی،محمد عثمان ولد عبدالحمید کوباٹنی اورزاہرہ نازدختررفیق احمد کو بائیوجیکل سائنسز (بائیو ٹیکنالوجی) کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، ڈگریاں جاری کردی ہیں۔