امریکا پابندیوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اٹھنے والی آوازوں کے خلاف استعمال کرتا ہے، ایران

جمعرات 17 جولائی 2025 20:52

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا پابندیوں کو غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اٹھنے والی آوازوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی دفترِ خارجہ ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز کو امریکا کی جانب سے خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، کیوں کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔