اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے تحت شہادتِ امام حسینؓ سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان "شہادتِ امام حسینؓ" کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے واقعہ کربلا کی اہمیت اور اس کے پیغام کو سراہا۔سیمینار سے اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق معتمدِ عام اسد علی قریشی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو شہادتِ امام حسینؓ کے تاریخی و دینی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ کربلا کو حق و باطل کے درمیان معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔اس موقع پر موجودہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنی نے اسد علی قریشی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ انہوں نے سیمینار کی کامیاب انعقاد پر شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں میں شعور و کردار سازی کا عمل جاری رکھے گی۔سیمینار کا اختتام دعا اور امام حسینؓکی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :