صدریوایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین پنجاب ایچ ای سی سے ملاقات، تعلیمی تعاون پراتفاق

جمعرات 17 جولائی 2025 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر رانا اقرار احمد خان اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدید تعلیمی پالیسیوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر یو ایم ٹی نے پاکستان کو تعلیمی میدان میں عالمی سطح پر بلند کرنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پیش کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور جامعات کے درمیان اشتراک عمل سے ہی اعلیٰ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں ممکن ہیں۔ مؤثر پالیسی سازی اور تحقیق پر مبنی ماڈلز کے نفاذ سے پاکستان کو دنیا کی صف اول کی جامعات کے برابر لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ یو ایم ٹی ملک میں گلوبل ریسرچ ایکو سسٹم کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار قومی ترقی ممکن نہیں۔چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر رانا اقرار نے ابراہیم مراد کے وژن کو سراہتے ہوئے کہایو ایم ٹی جیسے ادارے اگر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں تو پاکستان میں تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ملاقات میں تعلیمی میدان میں جاری چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں تحقیقی ماحول، ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم، اور عالمی معیارات کے مطابق تعلیمی اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔