س حد چیمبر نے حکو مت کے ساتھ کامیا ب مذاکر ات کے بعد 19جولا ئی کی ہڑتال ملتوی کر نے کا اعلان

جمعرات 17 جولائی 2025 23:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فنانس ایکٹ کے ذریعے متعارف کرائے گئے بعض بجٹ اقدامات پر تحفظات پرحکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد19 جو لا ئی کی ہڑتال ملتو ی کر نے کا اعلا ن کر دیا۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زر یعے سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ ا نڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل پانچ اہم اقدامات کے ساتھ ساتھ فنانس ایکٹ میں 32 بے ضابطگیوں، بالخصوص سیکشن 21 (S)، 37A، 37A کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے صوابدیدی گرفتاری اور دیگر غیر قا نو نی اختیارات دینے کے خلا ف تا جر بر داری نے 19 جولائی (ہفتہ) کو ملک گیر ہڑتال کی کا ل دی تھی جس کی سر حد چیمبر ایک پر یس کا نفر نس کے زر یعے بھر پورو مکمل حمایت کا اعلان تھاتا ہم ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہی روز وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تما م چیمبرزا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹر ی اور بزنس کمیو نٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعو ت دی اوروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ہارون اختر، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے تاجر برادری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے اندر تمام تحفظات کو دو رکر نے اور مسائل حل کرنے حوا لے سے مکمل یقین دہانی کے بعد تاجر برادری نے ہڑتال 15 اگست تک ملتوی کر دیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے 15 اگست تک مسائل حل نہ کیے تو تاجر سخت احتجاج کریں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔

کمیٹی اگلے 30 دنوں میں تفصیلی مشاورت کرے گی اور وفاقی کابینہ کو اتفاق رائے پر مبنی عملی حل پیش کرے گی۔سر حد چیمبر کے صدر فضل میقم خان کا کہناتھا کہ حکو مت اور بزنس کمیونٹی کے درمیا ن مذاکر ات کے دوران تاجروں کے تحفظات کوبا ہمی مشاورت سے دور اور قابل حل تلا ش کر نے کے بھر پور کو ششں کی جا ئیگی تا کہ تاجر بر داری کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔