ڈیزل قیمت میں اضافہ، ڈیزل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

جمعرات 17 جولائی 2025 19:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16 جولائی 2025 سے اضا فہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 288روپے مقرر کی گئی ہے۔

ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کیلئے نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاوربراستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 597روپے او ر عام بس کا کرایہ 567روپے،مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کرایہ324روپے او ر عام بس کا کرایہ 308 روپے،مینگورہ سے مردان براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ321 روپے او ر عام بس کا کرایہ 305روپے،مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 233 روپے او ر عام بس کا کرایہ 222 روپے،مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 203 روپے او ر عام بس کا کرایہ 193 روپے،مینگورہ سے صوابی براستہ موٹر وے فلائنگ کوچ کرایہ 394 روپے او ر عام بس کا کرایہ 374 روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 197 روپے او ر عام بس کا کرایہ 187 روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 312 روپے او ر عام بس کا کرایہ 297 روپے،مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 348 روپے او ر عام بس کا کرایہ 331 روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 264 روپے او ر عام بس کا کرایہ251 روپی,بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ55 او ر عام بس کا کرایہ 52 روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 82 روپے اور عام بس کا کرایہ 78 روپے،مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 67 او ر عام بس کا کرایہ 63 روپی, مینگورہ سے چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 39 روپے او ر عام بس کا کرایہ 37 روپے،مینگورہ سے خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 79 روپے اورعام بس کا کرایہ 75 روپے، مینگورہ سے میاندم کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 155 روپے اور عام بس کا کرایہ 157 روپے،مینگورہ سے مدین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 158 روپے اور عام بس کا کرایہ 150 روپے، مینگورہ سے بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 188 روپے او ر عام بس کا کرایہ 179 روپے، مینگورہ سے ملم جبہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 127 روپے اور عام بس کا کرایہ 121 روپے،مینگورہ سے کالام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 294 روپے اورعام بس کا کرایہ 279 روپے اورمرغوزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 45 او ر عام بس کا کرایہ 43 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 197 روپے اور عام بس کا کرایہ 187 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 312 روپے اور عام بس کا کرایہ 297 روپی,الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ348 او ر عام بس کا کرایہ 331 روپی, الپوری سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ97 او ر عام بس کا کرایہ 92 روپے اور خوازہ خیلہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ194 او ر عام بس کا کرایہ 184 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع بونیر پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ براستہ موٹروی473 روپے او ر عام بس کا کرایہ 449روپی, پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 467روپے او ر عام بس کا کرایہ 444روپے، پیر بابا سے مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ294روپے او ر عام بس کا کرایہ279روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ18روپے اور عام بس کا کرایہ 17روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 176روپے او ر عام بس کا کرایہ 167روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں، مدارس کے طلبا، معزورافراد اور 60سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :