کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض کا مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ناڑی ہیڈورکس کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ناڑی ہیڈورکس کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران کمشنر کو متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،جس میں پانی کے بہاؤ، حفاظتی بندوں کی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں اور تمام حساس مقامات پر مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے،مشینری و عملہ الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس لیے پیشگی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :