۶نواحی گاؤں ننگل ساہداں میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کی 6سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

* مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) نواحی گاؤں ننگل ساہداں میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کی 6سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرا ر ہو گئے۔ پولیس نے پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر مریدکے میں درج 1089/25کے مطابق مقامی صحافی اورسیاسی شخصیت شیخ شاہد اپنے گھر کے صحن میں بیٹھا تھا کہ نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کی 6سالہ بیٹی ابیہا شاہد گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے پانچ نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔