ج*بابرکت فاؤنڈیشن ضلع چاغی کا خدمت انسانیت کا ایک اور قابلِ ستائش قدم

ح*معذور افراد میں ویل چیئرز اور واکرز کی تقسیم، پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 20:25

ی*دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) دالبندین بابرکت فانڈیشن کے زیر اہتمام ضلع چاغی کے معذور افراد کے لیے سرکٹ ہاس دالبندین میں ایک شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں معذور مرد و خواتین میں ویل چیئرز، واکرز اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی تھے۔

اس موقع پر بابرکت فانڈیشن کے وائس چیئرمین وقار ریکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی صدر مولوی صالح محمد حقانی، سردار نجیب جان سنجرانی، فانڈیشن کے منیجر زاہد بلوچ، ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت، اقبال ریکی، آغا ظاہر شاہ مشوانی، میر ابراہیم ریکی اور دیگر معزز مقررین نے خطاب کیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں معززین و معتبر شخصیات شریک ہوئیں، دالبندین پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر حاجی فاروق سیاپاد ودیگر سینیر صحافیوں بھی موجود تھے اور قبائلی عمائدین جن میں سردار عبدالخالق نوتیزئی، ملک نور بخش بڑیچ، ملک عبدالباری ریکی، حاجی عبدالرزاق نوتیزئی، ڈاکٹر موسی خان نوتیزئی، حاجی دین جان مینگل، ماسٹر دلمراد ریکی، میر حیدر سنجرانی، ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی، اللہ نذر سنجرانی، حاجی محمد یونس محمد حسنی، عطا اللہ سیاپاد، شاہ محمد گورگیج، حاجی شوکت اکازئی، حافظ علی محمد بڑیچ، ساگر کمار، داد کریم آزاد، حاجی نیاز محمد ریکی، بابو محمد ایاز بڑیچ، ڈاکٹر محمد اسحاق نوتیزئی، طیب خان بڑیچ اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں بابرکت فانڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی معاونت اور معاشرتی شمولیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کی زندگیوں میں بہتری لانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔بابرکت فانڈیشن نے قلیل مدت میں اپنی مدد آپ کے تحت ضلع بھر میں ایمبولینس سروس، فری میڈیکل کیمپس، معذوروں میں ویل چیئرز اور واکرز، غریبوں میں راشن، گرم کپڑے اور جوتوں کی تقسیم جیسے فلاحی کام کیے ہیں۔

ان خدمات پر فانڈیشن کے چیئرمین حاجی میر شوکت علی عیسی زئی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جو بغیر کسی حکومتی یا بیرونی امداد کے، صرف اللہ کی رضا کی خاطر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔اس موقع پر وقار ریکی نے بابرکت فانڈیشن کی دو سالہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی، جب کہ فضل بلوچ نے بڑی اسکرین پر فانڈیشن کے فلاحی کاموں کی ویڈیو پیش کی۔آخر میں مہمانِ خصوصی خان عبدالودود خان سنجرانی نے معذور افراد کے لیے فانڈیشن کے توسط سے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا، اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تقریب کے دوران بابرکت فانڈیشن کے رضاکار بڑی تعداد میں موجود رہے اور نظم و نسق کی بہتر انداز میں ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہی

متعلقہ عنوان :