
پاکستانی فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، امریکی رپورٹ
جنرل عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، بلوم برگ
ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

(جاری ہے)
بلوم برگ کے مطابق جنرل عاصم منیر کے دورے کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی مذاکرات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان طویل عرصے بعد بامعنی مکالمہ بحال ہوا ہے جس میں تجارتی معاہدے، ٹیرف میں نرمی اور درآمدات و برآمدات میں توازن جیسے امور زیر بحث آئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان دنوں امریکا میں تجارتی معاہدے کے سلسلے میں بھرپور سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اگست کی ڈیڈلائن سے قبل امریکا کے تجارتی مطالبات پر مثبت پیش رفت ہو۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے پاکستانی وفد کو ایک مفصل فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں پاکستان سے ٹیرف اور نان-ٹیرف رکاوٹوں میں کمی سمیت مختلف شرائط پوری کرنے پر زور دیا گیا تھا۔پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ مخصوص مصنوعات پر عائد کیے گئے ٹیرف میں چھوٹ حاصل کی جائے۔ اگرچہ حکومت نے جولائی کے اوائل میں معاہدہ مکمل کرنے کی توقع کی تھی، تاہم مذاکرات کی رفتار توقع کے برعکس سست رہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی خسارہ تقریباً 3 ارب ڈالر ہے اور پاکستان اس خسارے کو کم کرنے کے لیے 29 فیصد کے ٹیرف سے چھوٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا اس وقت پاکستان کی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں چین کے بعد امریکی کپاس کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔ پاکستان نے امریکا سے سویابین اور کپاس کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش بھی کی ہے۔بلوم برگ کے مطابق آرمی چیف کے دورے سے پاکستان اور امریکا کے باہمی اقتصادی تعلقات میں جو حرکت پیدا ہوئی ہے، وہ آئندہ مہینوں میں کسی باضابطہ تجارتی معاہدے کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کا کوئی امکان نہیں، وزیردفاع
-
یورپی یونین کا بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے نیا اقدام
-
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا
-
14سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا ملکی معاشی تاریخ کا سنگ میل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
-
جنوبی ایشیائی خواتین جلدی عمر رسیدہ؟
-
سانحہ سوات، پولیس موجود تھی اور نہ محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال تھی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سنگین کوتاہیوں ،غفلتوں کا انکشاف
-
دبئی میں پاکستانیوں کیلئے 600 سے زائد ملازمتوں کا اعلان
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس ہیڈکوارٹرز میں زیرتعمیر نیشنل پولیس ہسپتال کا دورہ ، تعمیراتی کا م کا معائنہ کیا
-
”رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025“ میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر لئے
-
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی
-
ہنڈا کے بعد مزید 2 معروف کمپنیوں کی موٹرسائیکلیں بھی مہنگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.