
ایف بی آر کو اضافی اختیارات دینے کامعاملہ، تاجربرادری تقسیم ، کراچی، لاہور میں تاجروں کی ہڑتال، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
کراچی اور لاہور کے اہم کاروباری مراکزاور ملحقہ مارکیٹیں بند، ہم نے حکومت سے تحریری ضمانت مانگی تھی جو نہ ملنے پر آج ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے،صدور کراچی اور لاہور چیمبر، حکومت نے متنازع ٹیکس شقیں واپس لینے کا عندیہ دیا ہے، سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے،عاطف اکرام شیخ کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
ہفتہ 19 جولائی 2025
11:15

(جاری ہے)
کراچی چیمبر آف کامرس نے ایف پی سی سی آئی کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے آج شہر بھر میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہواہے۔
کراچی کے اہم کاروباری مراکز بشمول جوڑیا بازار، فروٹ اینڈ سبزی منڈی، صرافہ بازار، لائٹ ہاؤس اور الیکٹرانک مارکیٹ کے علاقوں میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کاکہنا ہے کہ ہماری ہڑتال پرامن ہوگی، تاہم جب فیڈریشن ہاؤس بڑے بننے کا دعویٰ کر رہا ہے تو اسے مطالبات پورے ہونے کی ذمے داری بھی لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریری ضمانت مانگی تھی، جو نہ ملنے پر آج ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی صدر لاہور چیمبر میاں ابو ذر شاد نے بھی آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج تاجروں کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔ انجمن تاجران اور کاروباری تنظیموں کی کال پر شہر کے مختلف کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ مرکزی غلہ منڈی، اکبری منڈی، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، لوہا مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، لوہاری مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں بند رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اب وعدے نہیں عملدرآمد چاہیے۔پاکستان سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کی جانب سے بھی مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی۔ مال روڈ پر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔پیپر مارکیٹ، مصری شاہ، لوہا مارکیٹ، داروغہ والا، ہال روڈ، مال روڈ، بیڈن روڈ اور نیلا گمبند کی مارکیٹیں بھی بند رہیں، جہاں معمول کی تجارتی سرگرمیاں بالکل مفقود رہیں۔ اس کے علاوہ فیروز پورہ روڈ اور عابد مارکیٹ میں بھی دکانیں کھل نہ سکیں جس سے شہر بھر میں کاروباری جمود کی فضا چھائی رہی۔تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مجاہد مقصود بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاجر برادری کو ہراساں کیا گیا تو ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی تاجر برادری نے مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہڑتال کو کامیاب بنایا ہے، جس سے ان کے مطالبات کی سنگینی واضح ہو گئی ہے۔تاجر تنظیموں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایف بی آر کے اختیارات میں کمی کی جائے اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اگر حکومت نے تحریری طور پر یقین دہانی نہ کروائی تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن پاکستان آف چیمبر زعاطف اکرم شیخ کا یہ بھی کہناتھا کہ کچھ تاجر رہنما ناراض ضرور تھے لیکن چار گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد وہ بھی متفق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر اور تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام مسائل کو حل کرنے پر کام کرے گی۔تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام چیمبرز اور تاجر برادری آج ایک پیج پر ہیں اور ہمیں ایک ماہ کے اندر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔عاطف اکرام نے زور دیا کہ ہڑتالیں مسائل کا حل نہیں، جبکہ بات چیت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے چیمبرز ہمارے ساتھ ہیں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،علاج کیلئے امریکہ روانہ
-
کوہستان میں میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث4افراد کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا
-
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا
-
ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا آج سے آغاز، سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
شام: سویدا میں خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی کا اعلان
-
لاہور اور فیصل آباد میں طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے، پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں
-
لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے بغیر ہیلمٹ سواری پر مکمل پابندی عائد
-
vivo Y19s Pro اب پاکستان میں دستیاب: انداز، طاقت اور کارکردگی صرف 43,999 روپے میں
-
19 جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تاریخی اظہار ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
اسرائیلی فوج نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلا کے مقام پر ایک نئی دفاعی لائن بنانا شروع کردی
-
پاکستانی روپیہ حقیقی موثر شرح مبادلہ کے بین الاقوامی درجے میں 21 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
-
شام میں بدوقبائل اور دروز جنگجوﺅں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں‘ حکومت کانئی فورس تعینات کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.