پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم

دونوں ملکوں کے درمیان تعلق میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ روایتی سفارتی تعلقات سے ہٹ کر ہی: بلال بن ثاقب

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:01

پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم ہو گئے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل اور وزیر اعظم کے مشیر بلال بن ثاقب نے ایل سلواڈور کے صدرسے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایک انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو پاکستان کرپٹوکونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ ایل سلواڈور کے ساتھ مفاہمتی یادداشت تعلیمی معلومات میں اضافے کے لیے ہے۔بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سب سے اہم یہ ہے کہ یہ روایتی سفارتی تعلقات سے ہٹ کر ہے۔