ٹرمپ کا امریکی اخبار کیخلاف 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

صدر ٹرمپ نے مقدمہ فلوریڈا کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا،رپورٹ

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:57

ٹرمپ کا امریکی اخبار کیخلاف 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار اور اسکے مالک روپرٹ مرڈوک کیخلاف دس ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

(جاری ہے)

اخبار نے دعوی کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق میں ملوث بدنام زمانہ جیفری ایپسیٹین کو سن دوہزار تین میں اسکی پچاسویں سالگرہ پر تحفہ بھیجا تھا۔صدر ٹرمپ نے مقدمہ فلوریڈا کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا ہے اور اخبار کیدعوے کو جھوٹا اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔