گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے ڈاکٹروں کی ہڑتال ،ایمرجنسی وارڈ میں بحرانی صورتحال

جمعرات 17 جولائی 2025 20:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) مقبوضہ جمو ں وکشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے ایمرجنسی وارڈ کے جونیئر ڈاکٹرز ایک مریض کے رشتہ داروں کی طرف سے تشدد کیخلاف ہڑتال پر ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ۔جی ایم سی جموں کے پرنسپل اور ڈین ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام کلینیکل اور پیرا میڈیکل ہیڈز کواپنے فیکلٹی ممبران اور کنسلٹنٹس کی ایمرجنسی وارڈ میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس میںڈاکٹر آشوتوش گپتا نے ایک مریض کے رشتہ داروں کی طرف سے ڈاکٹروں پر تشدد کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بدھ کو ایمرجنسی میں ایک شدید علیل مریض کی وفات کے بعد اسکے رشتہ داروں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں پر تشدد کیاتھا۔ڈاکٹر آشوتوش نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مریض کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولت فراہم کی اوروہ ہسپتال میں داخل ہونے کے 5ویں دم توڑ گیا جس پر مریض کے رشتہ داروں نے ایک لیڈی ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے پر تشدد کیا۔ جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں واضح طورپر اٹینڈٹس کی طرف سے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :