سیکر ٹری اطلاعات خیبر پختونخوا نے سول سیکرٹریٹ میں پودا لگا یا

جمعرات 17 جولائی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) سیکر ٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد بختیار خان نے جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ ورسک روڈ پشاور کے احاطہ میں پھلدار پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ عنایت شاہ سمیت محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے پودا لگانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کو فروغ دینا اور ان کی حفاظت کرنا زندگی کی بقا اور آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے حکومتی کاؤشوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شجرکاری کی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اپنے گھروں، کھیتوں اور بنجر زمینوں میں مناسب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر جنگلات میں اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر کے عملہ کو موجودہ پودوں کی بہتر نگہداشت کرنے اور ان کے پھلنے پھولنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :