سرینگر :بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا پی ایچ ڈی سکالر شہید ہوگیا

جمعرات 17 جولائی 2025 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر زبیر زخموں کنی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ایچ ڈی سکالر دو روز قبل ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی دانستہ ٹکر سے شدید زخمی ہو گیاتھا اور سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا،جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ڈاکٹر زبیرکی تحقیقی سرگرمیوں کی وجہ سے تعلیمی اور ادبی حلقوں میں ان کا بہت احترام کیاجاتاتھا۔ ان کی وفات سے مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے۔