سوات سانحہ میں ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی بچے کی جسد خاکی اکیسویں روز برآمد کر لی گئی، ریسکیو 1122

جمعرات 17 جولائی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق بریکوٹ غالیگے کے مقام پر ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نامی بچے کی جسد خاکی جمعرات کو اکیسویں روز برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی جانب سے اس بچے کو تلاش کرنے لےلئے دریائے سوات میں مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا جو جمعرات کو مکمل ہوا۔ بچے کی شناخت اہلِ خانہ کی تصدیق کے بعد کر لی گئی، ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے جسد خاکی کو اس کے آبائی علاقے سیالکوٹ ڈسکہ روانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :