ایم ڈی اے کی رہائشی پلاٹوں کے کمرشل استعمال پر کارروائی،متعدد سیل

جمعرات 17 جولائی 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رہائشی پلاٹوں کے کمرشل استعمال پر متعدد کو سیل کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹائون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیاں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیو شاہ شمس کالونی میں محمد قاسم کے پلاٹ نمبر D-46 کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

وہاڑی روڈ چاہ جموں والا کے علاقے میں اعجاز حسین کی کمرشل تعمیرات کو نقشہ کی خلاف ورزی پر سیل،بہاولپور چوک روڈ پر محمد اکرم کی کمرشل دکانات کو سربمہر کر دیا،ناردرن بائی پاس روڈ پر اراضی سینٹر محمد ناصر کا برف خانہ سیل ،ناردرن بائی پاس روڈ نزد واپڈا ٹاؤن فیز 2 سعید ربانی کی کمرشل دوکانات کو بھی سربمہر ۔علاوہ ازیں عسکریہ بائی پاس کے قریب موجود چوہدری لال دین کی دکان اور آفیسرز کالونی پلاٹ نمبر 8 ،محمد سلیم اقبال کے شادی ہال کو بھی سیل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :