سیلاب سے بچاؤ کےلئے دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر ملتان

جمعرات 17 جولائی 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل جلالپور پیر والہ فلڈ بندوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کشتیوں کے ذریعے دریائی علاقوں کا دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار خان اور محکمہ ایریگیشن کے حکام نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شاہ پور لمہ کے قریب موضع رِپڑی میں دریا چناب کا تیز بہاو جاری ہے۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے واضح ریلیف پلان تشکیل دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جلالپور پیر والہ کے دریائی علاقوں میں ریلیف کیمپ مکمل فعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :