
علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک چلانے کا کہااور اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا یہ کہاں کا انصاف ہے؟، شیر افضل مروت
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی ہے، ورکرز اور لیڈرز کو تنگ کرکے پریشر میں لاتی ہیں، خواہش ہے علیمہ خان اور ان کے بچے بانی پی ٹی کی رہائی کی تحریک کو لیڈ کریں، رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 18 جولائی 2025
11:12

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم اور شبلی فراز کا کردار ہے، سلمان اکرم راجہ اپنے آپ کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی تھی حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کیا تھاپارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار تھی۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں تھا۔ اگرموجودہ قیادت احتجاج میں کامیاب ہوئی تو وہ معذرت کریں گے اورناکامی کی صورت میں وہ خود قیادت سنبھال کرعوام کو نکالنے کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں بات گالم گلوچ سے شروع ہو کرگالم گلوچ پر ختم ہوتی تھی۔ گفتگو کے دوران شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سینیٹ الیکشن کیلئے منڈی لگی ہوئی تھی اور صوبے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھیں۔اگرہمارے اپنے پاؤں نہ کاٹتے تو ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مئی 2024 میں رہا کروا چکے ہوتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے مجھے میڈیا پرغدارکہا اور پارٹی سے نکلوایا۔ قبل ازیں بھی گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک اور ظلم یہ ہو رہا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص آ کر ورکرز کو یہی یقین دلا رہا ہے کہ قاسم اور سلیمان آئیں گے جب کہ مجھے علم کہ وہ نہیں آئیں گے۔ انہیں قاسم اور سلیمان پر رحم کرنا چاہیے، وہ خان کے چہیتے تھے۔ اس لئے کہ جن لوگوں یا جن قوتوں سے واسطہ پڑ اہے وہاں رحم کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچے سب کو عزیز ہیں اور وہ معصوم ہیں ان کی ماں انہیں اس کی اجازت نہیں دیگی۔
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
-
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش‘ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل، پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.