لاہور پولیس کی انسدادِ منشیات کارروائیاں جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 12:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) سی سی پی او بلا ل صدیق کمیانہ کی زیرِ نگرانی لاہور پولیس کی انسدادِ منشیات کارروائیاں جاری ہیں۔ماہ جولائی میں اب تک منشیات فروشی میں ملوث526ملزمان گرفتار،511مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے198کلو چرس،68کلو آئس،25کلو ہیروئین،06کلو افیون اور2263لیٹرشراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 6697 ملزمان گرفتار، 6557مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے3439کلو چرس،554کلو آئس، 255کلو افیون،302 کلو ہیروئین اور41186لیٹر شراب برآمد ہوئی۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنابھرپور کردار ادا کریں۔آئس اور ہیروئین سمیت تمام ماڈرن نشوں کے خاتمے کیلئے متحرک ہو کر کام کریں۔ منشیات کی آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :