لیبیا ، بھاری ہتھیاروں اوربکتربند گاڑیوں کے ساتھ منعقدہ شادی کی تقریب متنازع بن گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 13:03

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)لیبیا کے دار الحکومت طرابلس سے 40 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر الزاویہ میں ایک شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا پر مقامی حلقوں میں شدید بحث کو جنم دے دیا۔ تقریب میں پہلی بار غیر معمولی عسکری مظاہر دیکھنے میں آئے، جن میں آر پی جی راکٹ، بھاری ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تقریب الزاویہ کی ایک مسلح ملیشیا کے رکن کی شادی تھی، جس میں شریک افراد نے جشن کے دوران فضا میں خود کار ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے فائرنگ کی۔

اس کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں موجود تھیں اور ان میں سے ایک پر ایک بندھا ہوا شیر بھی نظر آیا جو دلہن کے قافلے کا حصہ تھا۔سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے اس تقریب کی مذمت کی، جن کی تصاویر ایک لیبی فوٹوگرافر ایوب نے جاری کی تھیں۔ صارفین کے مطابق اسلحے کو خوشی کا ذریعہ بنا کر ممکنہ خطرات کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔