بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا

جمعہ 18 جولائی 2025 13:07

بنگلہ دیش اور پاکستان  کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا۔ یہ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کومایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔\932