کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کادورہ ،حالیہ بارشوں میں ٹوٹنے والی نہروں کا جائزہ لیا

جمعہ 18 جولائی 2025 14:30

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے تحصیل ننکانہ اور شاہکوٹ کے مختلف علاقوں اور انہار کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نہروں،نالوں،ایمرجنسی کیمپس،ریلیف کیمپس انتظامات کا آن سپاٹ جائزہ لیا۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت ینگسن آباد کی ری ویمپنگ کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ترجیح ہے،کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنرز اور اریگیشن افسران کو تمام نہروں،نالوں،سیم نالوں کو ری وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔کمشنر لاہور نے شاہکوٹ کینال پر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو و ریلیف آپریشنز کیلئے ضلعی انتظامیہ اریگیشن کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ضلع ننکانہ صاحب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹرز قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضلاع پی ڈی ایم اے سے مکمل رابطہ میں رہیں۔تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر سمیت دیگر افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔ \378