ننکانہ صاحب،حالیہ بارشوں سے بڑا گھر کے قریب نہر میں پڑنے والے شگاف کوبند کر دیا گیا

جمعہ 18 جولائی 2025 14:57

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) بڑا گھر کے قریب نہر میں پڑنے والے شگاف کو بند کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے اپنی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ذریعے شگاف کو بند کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ریونیو عملہ ، ایریگیشن سمیت دیگر تمام محکمہ جات کے افسران بھی موقع پر موجود رہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کے زیادہ بہاؤکے باعث نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہر کا بند باندھنے کے لیے ہیوی مشینری سمیت کا استعمال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤنے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ضلع بھر میں نکاسی آب آپریشن بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔بارشی پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :