حیدرآباد، ہٹڑی پولیس تشدد کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزم سمیت دو گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 14:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) تھانہ ہٹڑی کی حدود میں نوجوان پر تشدد کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم زین شاہ راشدی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہٹڑی پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے تین ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے انہیں پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

آج کی کارروائی میں پولیس نے مرکزی ملزم زین شاہ راشدی اور علی شیرکو گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ نوجوان فرحان کیریو ایک مقامی فنکارہ کا بیٹا ہے، جبکہ ملزمان کے ساتھ اس کا پرانا جھگڑا اور رنجش چلی آرہی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :