Live Updates

ملازم تشدد کیس، عدالت نے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، موسیٰ مانیکا نے اپنے ملازم علی بہادر کو چادریں کمرے سے باہر نہ رکھنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 18 جولائی 2025 15:30

ملازم  تشدد کیس، عدالت نے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل ..
پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی 2025)پاکپتن کی مقامی عدالت نے ملازم پر تشدد کیس میں بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، تھانہ صدر پولیس کی جانب سے ملزم موسیٰ مانیکا کو عدالت میں پیش کیا گیا، موسیٰ مانیکا پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 17 سالہ گھریلو ملازم پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد موسیٰ مانیکا کو گرفتار کیا گیا تھااور آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ سپیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔ ملزم موسی نے ملازم کے ہاتھ بیڈ کی چادروں کو لگنے پر فائرنگ کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپاکپتن میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے 17سالہ ملازم زخمی ہو گیا تھا۔ واقعہ خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا جہاں موسیٰ مانیکا کے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے ملازم علی بہادر کو چادریں کمرے سے باہر نہ رکھنے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

واقعہ پیرغنی کے نواحی گاؤں میں خاور مانیکا کے ڈیرے پر پیش آیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو ڈیرے سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا نے تکرار کے دوران طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے 17 سالہ علی بہادر زخمی ہو گیا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسیٰ مانیکا سے پوچھ گچھ جاری تھی جبکہ واقعے کی تفتیش کاآغاز کردیا گیا تھی۔

چند ماہ قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔ فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات