سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جون 2025 کے لیے ایمپلائی آف دی منتھ کا اعلان

جمعہ 18 جولائی 2025 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سیکیورٹی ڈویژن اپنے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے جون 2025 کے لیے ایمپلائی آف دی منتھ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو اہلکاروں کی غیر معمولی کارکردگی، ثابت قدمی، اور سروسز میں اعلی معیار کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔مختلف یونٹس سے موصول ہونے والی نامزدگیوں اور سفارشات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد، ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اس سب سے زیادہ مستحق امیدوار کے انتخاب کو حتمی شکل دی۔

ایس ایس یوسے سینئر کلرک سید صادق عباس ، سیکیورٹی-Iسے HC-20001 عثمان علی ،سیکیورٹی-IIسے PC-11037 محمد عباس ، کورٹ پولیس سیاے ایس آئیK-13993 محمد آصف اور فارنرزسیکیورٹی سیل سے انسپکٹر سید عبدالماجد کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد نے منتخب ہونے والے اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، محنت اور سیکیورٹی ڈویژن میں مسلسل خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے نمایاں اہلکاروں کا اعتراف ضروری ہے جن کا مثالی رویہ دوسروں کے لیے معیار قائم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمپلائی آف منتھ کا اقدام سیکیورٹی ڈویژن کے تمام یونٹس میں عمدگی، جوابدہی، اور حوصلہ افزائی کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ اقدام لیڈرشپ کے اس عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے جو اپنے عملے کی خدمات کو سراہنے اور انعام دینے پر یقین رکھتی ہے۔منتخب ہونے والے اہلکاروں کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :