شہید بینظیرآباد میں بھی معرکہ حق، یوم آزادی کی مناسبت سے یکم اگست سے چار اگست تک کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد کئے جائیں گے

جمعہ 18 جولائی 2025 17:40

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)حکومت سندھ اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے صوبائی وزیر چیف سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایت پرصوبائی سیکریٹری منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ ڈاکٹر اسد اسحاق کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی کامیابی اور یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی غرض سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈویژن سطح پر شہید بینظیر آباد میں شوٹنگ بال، بیڈمنٹن، ونجھ وٹی اور کوڈی کوڈی کے شاندار مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیرآباد عبدالرحیم راجپوت نے بتایا کہ معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے نواب شاہ میں کھیلوں کے مقابلے یکم اگست سیچار اگست تک جاری رہیں گے۔ کھلاڑیوں کو شرٹس،ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔واضع رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں کھیلوں کے یہ مقابلے یکم اگست سے 14 اگست تک منعقد ہو رہے ہیں اور ہر ڈویژن/ ڈسٹرکٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔