Live Updates

ریسکیو 1122 منڈی بہائوالدین نے معذور خاتون اوران کے 6 اہلخانہ کو بحفاظت نکال لیا، ترجمان این ڈی ایم اے

جمعہ 18 جولائی 2025 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ریسکیو 1122 منڈی بہائوالدین نے 4 گھنٹے کے آپریشن میں معذور خاتون اور 6 ان کے اہلخانہ کو بحفاظت نکال لیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق معذور خاتون سدرہ اور اہلخانہ کو 5 کلومیٹر پیدل سفر کے بعد مشکل حالات سے نکالا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے جی پی ایس استعمال کرتے ہوئے چیلنجنگ آپریشن مکمل کیا۔ معذور خاتون کو چارپائی پر کندھوں کے ذریعے 5 کلومیٹر منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی قیادت میں لائف جیکٹس کے ساتھ اہلخانہ کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ بنہان نالہ کے پانی سے پھنسے مکینوں کو 4.5 گھنٹے میں کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکیو کامیاب آپریشن پر ٹیم کو سراہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :