چشتیاں، ہارون آباد میں آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا، ملزمان گرفتار

جمعہ 18 جولائی 2025 18:10

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) غیرقانونی آئل ایجنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز اور ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر سول ڈیفنس افیسر ارشد سندھو اور ان کی ٹیم نے تحصیل ہارون آباد میں غیرقانونی آئل ایجنسی کے خلاف کارروائی کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہارون آباد میں واقع مختلف مختلف علاقوں میں آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا، اور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی ہارون آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔یہ کارروائی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور غیرقانونی کاروبار کی روک تھام کے لیے کی گئی۔\378