نوتال پولیس کی خفیہ اطلاع پر دو الگ الگ کاروائیاں

جمعہ 18 جولائی 2025 23:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) نوتال پولیس کی خفیہ اطلاع پر دو الگ الگ کاروائیاں کار کے خفیہ خانوں سے آئس اور کوچ سے غیر قانونی سمگلنگ کا سامان برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ر)عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ عزیز بلو شہید نوتال کی دو اہم اور کامیاب کارروائیاں کیں پہلی کارروائی ایس ڈی پی او سرکل سٹی اے ایس پی محمد طیب اقبال کی مثر نگرانی میں ایس ایچ او انسپکٹر مٹھا خان مغیری نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر منظور احمد پیچوہا، سب انسپکٹر حضور بخش مینگل، ہیڈ کانسٹیبل سراد خان اور کانسٹیبل الہی بخش کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چیکنگ ایک مشکوک 2D کار نمبر AJW-485 کو روک کر تلاشی لی گئی،جس کے خفیہ خانے سے 8 بوتلوں میں مجموعی طور پر 1680 گرام آئس (شیشہ)برآمد کرکے گاڑی کے ڈرائیور عبدالہادی پٹھان کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا دوسری کارروائی دورانِ چیکنگ ایک کوچ کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے ممنوعہ اشیا جس میں 39 چھوٹے بورے پان پراگ،25 بوریاں اجینا موتی (چائنیز نمک)اور 16 کاٹن سگریٹ برآمد کرکے ملزم رحمت اللہ پرکانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ایس ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو نے پولیس تھانہ شہید عزیز بلو نوتال کی ان کارروائیوں پر داد دی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے تاکہ معاشرے کو منشیات اور مضرِ صحت اشیا سے پاک کیا جا سکے،