سوات، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، بس اڈوں میں زائد کرایوں کی شکایات پر فوری ایکشن

جمعہ 18 جولائی 2025 23:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)ضلعی انتظامیہ سوات نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ بائی پاس سمیت دیگر اڈوں کا معائنہ کیا۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ٹریفک مجسٹریٹ بابوزئی اخلاق احمد نے کی، جنہوں نے موقع پر موجود ٹرانسپورٹ اڈوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران مسافروں کی جانب سے کرایوں میں بلاجواز اضافے اور زائد وصولی کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ موقع پر موجود ٹرانسپورٹرز اور اڈہ منتظمین کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی کہ وہ مقررہ سرکاری کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق عوامی ریلیف اور قانون کی عملداری کے تحت یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں بھی زائد کرایے کی شکایت ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ افسران کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :